موصولہ رپورٹ کے مطابق یمن کے الحوثی تحریک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی لڑاکا طیاروں نے شمالی یمن پر اپنی بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کل اٹھارہ بار یمن کی فضائي حدود کی خلاف ورزی کی ۔ اور صوبۂ صعدہ کے مختلف علاقوں پر چار سو پچاس میزائیل داغے ۔ سعودی عرب کے آپاچی ہیلی کاپٹروں نے بھی تین بار حوثی مجاہدین کے زیر قبضہ سعودی فوجی اڈے "الجابری" پر بمباری کی ہے۔ واضح رہے کہ شمالی یمن پر سعودی عرب اور یمنی فوج کے حملوں کے نتیجے میں دو لاکھ پچاس ہزار یمنی باشندے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوچکے ہیں جبکہ ان حملوں میں سیکڑوں عام شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔
18 مارچ 2010 - 20:30
News ID: 174621
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شمالی یمن کے رہائشی علاقوں پر اپنی بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس ملک کے نہتے شہریوں پر چار سو پچاس میزائیل داغے ہیں۔